QR CodeQR Code

لورالائی، دکان پر گیس سلنڈر دھماکہ، 6 افراد زخمی

13 Sep 2021 19:04

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افراد کو علاج کیلئے سول ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں لورالائی کے علاقے مائیوال چوک کی ایک دکان میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالجبار علیزئی نامی شخص کی دوکان پر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے سول ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق 3 زخمیوں کو علاج معالجے کے غرض سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 953634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953634/لورالائی-دکان-پر-گیس-سلنڈر-دھماکہ-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org