QR CodeQR Code

عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے، ضیاء لانگو

13 Sep 2021 20:49

ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے گذشتہ 3 برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور محمد خان کے درمیان صوبائی وزیر داخلہ کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے۔ صوبائی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں۔ ہم ذاتی تشہیر کی بجائے عملی کام پر توجہ دے رہے ہیں۔ دعوے کم اور کام زیادہ کئے ہیں۔ گذشتہ 3 برس کے دوران حکومت بلوچستان نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور اپنے مشن کی تکمیل کے لئے آخری حد تک جاؤں گا۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے۔ سازشی عناصر کو جواب عوامی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے ایجنڈے میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کریں گے اور عوام کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 953647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953647/عوام-کی-بے-لوث-خدمت-میرا-مشن-ہے-ضیاء-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org