0
Monday 13 Sep 2021 21:48

سرینگر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ

سرینگر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر سرینگر کے نوشہرہ کھوجی پورہ علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز میں نئے سرے سے اچانک اضافہ ہونے کے بعد انتظامیہ نے علاقے کووڈ زون قرار دیتے ہوئے یہاں جانے والے سبھی داخلہ پوائنٹز کو بند کرکے سڑکوں پر پائپوں اور لوہے سے رکاوٹیں کھڑا کردی ہیں۔ سرینگر ضلع انتظامیہ نے پیر کو نوشہرہ علاقے کے کھوجی پورہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں نئے سرے سے اضافہ ہونے کے پیش نظر علاقے کووڈ زون قرار دیتے ہوئے یہاں لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی ہے۔

مذکورہ علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کے مثبت معاملات میں اچانک اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انتظامیہ کے لئے بھی یہ مسئلہ فکر کا باعث بن گیا۔ چنانچہ انتظامیہ نے پیر کو علاقے میں جاکر پوسٹ آفس نوشہرہ کے نزدیک اور نادی ڈوری شیری بھٹ، گلی کدل اور ساحل گیس ایجنسی علمگیری بازار کے نزدیک دو گلیوں کو بند کردیا تاکہ یہاں لوگوں کے آنے اور جانے پر عارضی روک عائد کی جاسکے۔

انتظامیہ نے علاقے کووڈ زون قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کے طور مذکورہ علاقے کا رخ نہ کریں تاکہ بڑھتے کورونا کیسز پر فوری طور قابو پانے میں مدد مل سکے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کے متعلق لازمی اقدامات پر من و عن عمل کریں اور فیس ماسک کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کو ترجیح دیں۔
خبر کا کوڈ : 953648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش