0
Monday 13 Sep 2021 21:49

بھارت میں کشمیری طالبعالم کی پُراسرار موت پر نیشنل کانفرنس کا اظہارِ رنج

بھارت میں کشمیری طالبعالم کی پُراسرار موت پر نیشنل کانفرنس کا اظہارِ رنج
اسلام ٹائمز۔ جمون و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتی ریاست پنجاب میں RIMT یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالبعلم عمر احمد دیو کی پُراسرار موت پر گہرے صدمے، افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم نوجوان کے والدین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یہ معاملہ پنچاب حکومت کے ساتھ اُٹھایا اور عمر احمد کی پُراسرار موت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور موت کے اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ اسی دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے نوجوان سب انسپکٹر ارشد اشرف میر ساکن ہندوارہ کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ تشدد کے خلاف رہی ہے اور ایسے واقعات کی ہمیشہ مذمت و ملامت کی ہے۔ این سی کے لیڈران نے کہا کہ ایسے واقعات کی ایک مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں اور ایسے واقعات کے پیچھے کارفرما عناصر کا پردہ فاش کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ پارٹی کی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، جاوید احمد ڈار اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش