QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی مرکزی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ 17 تا 19 سمتبر منعقد ہوگی

13 Sep 2021 23:24

ورکشاپ کے دوران پاکستان بھر سے آئے مختلف علماء کرام، دانشور حضرات و اسکالرز مختلف تعلیمی و تربیتی موضوعات پر دروس دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 3 روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی تشہیراتی مہم جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس او پاکستان کے زیر اہتمام 17، 18، 19 ستمبر 2021ء 3 روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ اندرون سندھ کے علاقے جامشورو کے "مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی" میں منعقد کی جا رہی ہے۔ مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری حسن جواد اصغری کے مطابق ورکشاپ کا آغاز 17 ستمبر کی شام 5 بجے شرکاء کی رجسٹریشن سے کیا جائے گا۔ 3 روزہ ورکشاپ کے دوران پاکستان بھر سے آئے مختلف علماء کرام، دانشور حضرات و اسکالرز اخلاق، توحید و شرک، کردار سازی میں بنیاد گھر یا باہر کا معاشرہ؟، مطالعہ کرنے کے فوائد اور نہ کرنے کے نقصانات، اطاعت والدین، امام زمانہ (عج) کے دور غیبت میں ہماری ذمہ داری، جھوٹ کے اسباب، اسکالرشپ حاصل کرنے کے طریقے، تعلیمی مسائل و حل، مستقبل کی منصوبہ بندی، علمی محفل کا طریقہ، وضو اور غسل، نماز کا درست طریقہ کار و دیگر موضوعات پر دروس دینگے۔ ورکشاپ کے دوران پنجگانہ نماز باجماعت، روزانہ نماز فجر کے بعد دعا اور ورزش بھی ہوگئی۔ ورکشاپ میں خصوصی خطاب بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 953664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953664/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کی-مرکزی-تعلیمی-تربیتی-ورکشاپ-17-19-سمتبر-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org