0
Monday 13 Sep 2021 23:33

پاکستان کی معروف تنظیمی شخصیت علی اوسط رضوی انتقال کرگئے

پاکستان کی معروف تنظیمی شخصیت علی اوسط رضوی انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے تنظیمی ساتھی، پاکستان کی معروف تنظیمی شخصیت سید علی اوسط رضوی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق مرحوم علی اوسط رضوی کچھ عرصے قبل کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ قم المقدس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم علی اوسط رضوی کا شمار پاکستان بالخصوص کراچی کے سینیئر تنظیمی اور فعال افراد میں ہوتا تھا۔

وہ آئی ایس او کراچی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے بانی اراکین میں سے تھے۔ آپ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک بھی رہے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کی ذمہ داری بھی انجام دی۔ مرحوم علی اوسط رضوی پاکسان عوامی تحریک کراچی کے صدر بھی رہے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستان بالخصوص کراچی کے تنظیمی رہنماؤں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش