QR CodeQR Code

رحیم یار خان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، مولانا نیئر عباس نئے ضلعی آرگنائزر منتخب

13 Sep 2021 23:48

 اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل زعیم زیدی، خطیب حیدری ٹرسٹ علامہ شیخ منظور حسین، مولانا زبیر حیدر، مولانا شبیر حسین، گوہر عباس، باقر عباس، ریاض کھرل، ظفر حسین، فضل عباس و دیگر شریک تھے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یارخان کا اجلاس امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ رحیم یار خان میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، اراکین جماعت، سیاسی زعماء، امام بارگاہ کے منتظمین اور دیگر سینیئرز نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل زعیم زیدی، خطیب حیدری ٹرسٹ علامہ شیخ منظور حسین، مولانا زبیر حیدر، مولانا شبیر حسین، گوہر عباس، باقر عباس، ریاض کھرل، ظفر حسین، فضل عباس، تنویر حسین، قیوم علی، چیئرمین حیدری ٹرسٹ مظہر حسین، ثقلین ریحان، شیخ مختار حسین، شہزاد حسین اور ارشاد خان سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا نیئر عباس کو ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یارخان کا ضلعی آرگنائزر منتخب کیا گیا، نومنتخب ضلعی آرگنائزر و آرگنائزنگ کمیٹی سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زعیم حیدر زیدی نے حلف لیا۔
 


خبر کا کوڈ: 953668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953668/رحیم-یار-خان-ایم-ڈبلیو-کی-ضلعی-شوری-کا-اجلاس-مولانا-نیئر-عباس-نئے-آرگنائزر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org