0
Tuesday 14 Sep 2021 00:18

الزہرا اکیڈمی کیجانب سے متاثرین بہاولنگر دھماکہ کیساتھ تعاون

الزہرا اکیڈمی کیجانب سے متاثرین بہاولنگر دھماکہ کیساتھ تعاون
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے علمائے کرام اور رہنماوں نے سانحہ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے متاثرین، خانوادہ شہداء اور زخمیوں کی خدمت میں تعاون پیش کیا۔ صوبائی وفد میں علامہ نجم الحسنین خان سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب، مولانا غلام شبیر حیدری مسؤل شعبہ تبلیغات جنوبی پنجاب، ایڈیٹر مجلہ المخزن ملتان، میجر (ر) زاہد حسین ڈویژنل صدر ایس یو سی بہاولپور، حاجی عامر رضا چوہان، مولانا سید ظمیر الحسن نقوی ضلعی صدر ایس یو سی بہاولنگر اور قاسم علی قاسمی شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور معاونین کیلئے دعائے خیر کی گئی اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 953671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش