QR CodeQR Code

الزہرا اکیڈمی کیجانب سے متاثرین بہاولنگر دھماکہ کیساتھ تعاون

14 Sep 2021 00:18

علامہ نجم الحسنین خان سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب، مولانا غلام شبیر حیدری مسؤل شعبہ تبلیغات جنوبی پنجاب، ایڈیٹر مجلہ المخزن ملتان، میجر (ر) زاہد حسین ڈویژنل صدر ایس یو سی بہاولپور، حاجی عامر رضا چوہان نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے علمائے کرام اور رہنماوں نے سانحہ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے متاثرین، خانوادہ شہداء اور زخمیوں کی خدمت میں تعاون پیش کیا۔ صوبائی وفد میں علامہ نجم الحسنین خان سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب، مولانا غلام شبیر حیدری مسؤل شعبہ تبلیغات جنوبی پنجاب، ایڈیٹر مجلہ المخزن ملتان، میجر (ر) زاہد حسین ڈویژنل صدر ایس یو سی بہاولپور، حاجی عامر رضا چوہان، مولانا سید ظمیر الحسن نقوی ضلعی صدر ایس یو سی بہاولنگر اور قاسم علی قاسمی شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور معاونین کیلئے دعائے خیر کی گئی اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 953671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953671/الزہرا-اکیڈمی-کیجانب-سے-متاثرین-بہاولنگر-دھماکہ-کیساتھ-تعاون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org