QR CodeQR Code

ناصر عباس شیرازی اور اسد نقوی کی علامہ عارف واحدی سے اہم ملاقات

14 Sep 2021 00:47

اس موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کے عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے کوئی قدغن قبول نہیں کرینگے، جھوٹی آیف آئی آرز اور شیڈول فور ناقابلِ قبول ہے، متعصبانہ رویئے کسی صورت قبول نہیں کرینگے.


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کے عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، جھوٹی آیف آئی آرز اور شیڈول فور ناقابلِ قبول ہے، متعصبانہ رویئے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے اسلام آباد کے حالات کشیدہ ہیں، جہاں مولانا شہنشاہ نقوی کو خطاب کی بجائے گرفتار کیا گیا اور آبپارہ پر کالعدم جماعت کی جانب سے شیعہ مخالف ریلی نکالی گئی۔


خبر کا کوڈ: 953676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953676/ناصر-عباس-شیرازی-اور-اسد-نقوی-کی-علامہ-عارف-واحدی-سے-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org