QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کا دورہ ملتان، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال 

14 Sep 2021 01:37

ملاقات میں جنوبی پنجاب کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن میں اپنی شناخت کیساتھ میدان میں اُتریں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، اسد عباس نقوی کے ہمراہ معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی موجود تھے۔ اسد عباس نقوی نے ملتان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی سیال، سید دلاور عباس زیدی، ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن میں اپنی شناخت کیساتھ میدان میں اُتریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 953684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953684/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-سیکرٹری-سیاسیات-اسد-عباس-نقوی-کا-دورہ-ملتان-بلدیاتی-انتخابات-حوالے-سے-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org