QR CodeQR Code

لاہور میں افغان باشندوں کی موجودگی کا انکشاف، کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

14 Sep 2021 09:45

ذرائع کے مطابق حکومت کیجانب سے موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں شہر میں مشتبہ افغان شہریوں کی موجودگی پر کومبنگ آپریشن کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ کومبنگ آپریشنز میں سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس بیورو، ایم آئی اور آئی ایس آئی سمیت لاہور پولیس حصہ لے گی۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ ملکی صورتحال اور شہر میں مشتبہ افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کومبنگ آپریشنز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کومبنگ آپریشن شہر بھر میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں شہر میں مشتبہ افغان شہریوں کی موجودگی پر کومبنگ آپریشن کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن میں سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس بیورو، ایم آئی اور آئی ایس آئی سمیت لاہور پولیس حصہ لے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشنز افغان بستیوں سمیت شہر کی تمام ڈویژنز میں کیا جائے گا۔ اس دوران افغانیوں سے ان کے ویزہ جات اور دیگر کاغذات کی چھان بین کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 953717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953717/لاہور-میں-افغان-باشندوں-کی-موجودگی-کا-انکشاف-کومبنگ-ا-پریشن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org