0
Tuesday 14 Sep 2021 09:56

پاکستان نے تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا، بلنکن

پاکستان نے تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا، بلنکن
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔ انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خواتین کے حقوق نہیں دیتے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے وعدے کی پاسداری نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان میں کردار رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 953725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش