QR CodeQR Code

پاکستان نے تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا، بلنکن

14 Sep 2021 09:56

انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔ انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خواتین کے حقوق نہیں دیتے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندوں کو جانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے وعدے کی پاسداری نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان میں کردار رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 953725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953725/پاکستان-نے-تعاون-بھی-کیا-اور-ہمارے-مفادات-کے-خلاف-رہا-بلنکن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org