QR CodeQR Code

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

14 Sep 2021 10:14

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں کے احتجاج اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، وفاقی کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں کے احتجاج اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 953735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953735/وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org