QR CodeQR Code

کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن ابھی خطرہ باقی ہے، اسد عمر

14 Sep 2021 12:19

پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں تاہم ان میں سے 18 اضلاع میں صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن ابھی خطرہ باقی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں تاہم ان میں سے 18 اضلاع میں صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ 18 اضلاع میں بھی کورونا سے متعلق بندش قائم رکھیں گی جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں جبکہ دیگر 6 اضلاع میں زائد بندشیں قائم رہیں گی۔ اسد عمر نے بتایا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر سامنے نہیں آئی ہے اس لیے مذکورہ اضلاع میں انتہائی درجے کی بندش 22 تاریخ تک قائم رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی درجے کی متعدد پابندیوں میں سے چند ایک ختم کررہے ہیں جس میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ فعال کرنے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن بسوں میں مسافر کی تعداد نصف ہو گی۔ چیئرمین این سی او سی نے کہا کہ ان اضلاع میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کی بنیاد پر کھولے جارہے ہیں اور ان کی کلاسز جمعرات سے شروع ہو جائیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں میں ان دوڑ ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی لیکن ریسٹورنٹس رات 12 بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں تفریح پارکس اور جم مکمل طور پر ویکسینیٹڈ لوگوں کے لیے کھول دیے جائیں گے، عوامی اجتماعات میں صرف 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 953752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953752/کورونا-کے-کیسز-میں-کمی-ا-ئی-ہے-لیکن-ابھی-خطرہ-باقی-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org