0
Tuesday 14 Sep 2021 12:27

کالعدم جماعت کی قیادت سے تعلقات، ڈی پی او جھنگ کا تبادلہ

کالعدم جماعت کی قیادت سے تعلقات، ڈی پی او جھنگ کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعت کیساتھ تعلقات اور کالعدم جماعت کے رہنماوں کو ایوارڈ دینا ڈی پی او جھنگ کو مہنگا پڑ گیا۔ پنجاب حکومت نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرفراز ورک کا تبادلہ اسلام آباد پولیس میں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آج سرفراز ورک کے تبادلے کا این او سی جاری کر دے گی۔ یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن میں کردار ادا کرنیوالے علماء کو ڈی پی او نے ایوارڈز سے نوازا تھا اور یہ ایوارڈز کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماوں کو بھی دیئے گئے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 953756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش