QR CodeQR Code

افغانستان اب بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا، ارویل ہینس

14 Sep 2021 12:59

ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس امریکہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ عالمی سطح پر زیادہ خطرہ اب صومالیہ، یمن، عراق، شام اور خاص طور پر داعش سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا ہے کہ افغانستان اب بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا۔امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے سالانہ انٹیلی جنس اور نیشنل سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اب افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ تشکیل نو پر نظر رکھ رہی ہے۔ ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا، عالمی سطح پر  زیادہ خطرہ اب صومالیہ،یمن،عراق، شام اور خاص طور پر داعش سے ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے تسلیم کیا کہ  امریکی انخلا کے بعد افغانستان سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات اب کم ہوگئی ہیں لیکن امریکا کو افغان سرزمین سے دہشت گردی کا فی الحال خطرہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 953763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953763/افغانستان-اب-بین-الاقوامی-دہشت-گردی-کے-لیے-بڑا-خطرہ-نہیں-رہا-ارویل-ہینس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org