0
Tuesday 14 Sep 2021 13:07

پاکستان نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، اسد مجید

پاکستان نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، اسد مجید
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ماضی سے سبق سیکھیں۔ امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ میری ہمدردی نائن الیون کے متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، پاکستان اور امریکا افغانستان کے بارے میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن چاہتے ہیں، حقائق سے پتہ چل رہا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال کنٹرول میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک حکومت موجود ہے، عالمی برادری چاہے تو اس سے بات کرے یا اسے تنہا چھوڑ دے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ ہم نے طالبان حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ افغانستان میں نئی حکومت بین الاقوامی برادری کی توقعات کو کس حد تک پورا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی مودی سے عوامی سطح پر دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا، بدقسمتی سے مودی حکومت امن کی دشمن ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے تمام تنازعات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے پاس امن کے سوا کوئی اور حل نہیں۔ ڈاکٹر اسد مجید خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے، وہ افغانستان ہو، بھارت ہو یا چین ہو۔
خبر کا کوڈ : 953764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش