0
Tuesday 14 Sep 2021 17:26

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری پر چڑھ گیا

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری پر چڑھ گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری پر ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 4 روزہ جُزوی ہیٹ ویو کے آغاز ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جُزوی ہیٹ ویو 17 ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں درمیانی شدت کی گرمی ہوگی، جبکہ اس وقت سمندری ہوائیں مکمل بند ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، لہٰذا شہری احتیاط کریں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے کے ساتھ غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں۔ سردار سرفراز نے کہا کہ 17 ستمبر سے مون سون اسپیل آئے گا، جس میں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی، مون سون بارشیں دو سے تین روز تک جاری رہ سکتی ہیں، تاہم کراچی میں بہت زیادہ بارشوں کا امکان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 953793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش