QR CodeQR Code

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

14 Sep 2021 17:39

بیرونی ادائیگیوں، بڑھتی ہوئی درآمدات نے روپیہ کو کمزور رکھا، جبکہ معاشی مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر نے ملک میں تمام پچھلے ریکارڈز توڑ ڈالے اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے کے اضافے سے 168.99 روپے کا ہوگیا۔ یہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ آخری بار اگست 2020ء میں ڈالر 168.42 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد کا حجم 10 سال کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود روپیہ مسلسل عدم استحکام کا شکار ہے۔ بیرونی ادائیگیوں، بڑھتی ہوئی درآمدات نے روپیہ کو کمزور رکھا، جبکہ معاشی مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملکی ریکارڈ درآمدات، تاریخ ساز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کے اضافے سے 168.09 روپے، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 169 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 953795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953795/ڈالر-ملکی-تاریخ-کی-بلند-ترین-سطح-پر-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org