0
Tuesday 14 Sep 2021 17:46

اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال، امریکہ میں چمچوں سے احتجاج

اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال، امریکہ میں چمچوں سے احتجاج
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن شہر میں متعدد مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے درجنوں چمچے پھینکے اور جلبوع کے قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام دیا۔ سوشل میڈیا کے کارکنوں کے مظاہرے کی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے، جس میں سفارتخانے کے دروازے پر سینکڑوں چمچے پڑے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ جس کا ایک علامتی حوالہ جلبوع جیل آپریشن ہے، جس میں چھ قیدیوں نے جیل کے نیچے سے ایک سرنگ کھودنے کے لیے چمچہ استعمال کیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے قید سے نجات پانے والے 6 میں سے 4 قیدیوں یعقوب قادری، محمود العریدہ، زکریا زبیدی، اور محمد العریدہ کو دوبارہ گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری  طرف چھ قیدیوں کی آزادی کے بعد واقعہ کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ فلسطین میں قیدیوں کے امور کے کمیشن نے انسانی تنظیموں اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ 400 سے زائد فلسطینی اسیران کی تفصیلات سے آگاہ کریں، جنہیں حالیہ واقعہ کے بعد نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی ایک جیل سے 6 قیدیوں کے فرار کے بعد قیدیوں سے غیر انسانی سلوک، فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی، جس کے بعد اب 1380 قیدی احتجاج کرنے میں مصروف ہیں اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ مغربی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ہڑتال جلبوع جیل میں چھ قیدیوں کے فرار کے بعد شروع ہوئی، جو اب ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکی ہے اور اس میں بھوک ہڑتالیوں کی تعداد ہر نئے دن بڑھ رہی ہے۔ مزید 100 قیدیوں نے دھمکیاں دے رکھی ہیں کہ اگر اسرائیل نے جیلوں میں غیر انسانی سلوک بند نہ کیا تو اس جمعہ سے وہ بھی اس بھوک ہڑتال میں شامل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 953799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش