QR CodeQR Code

کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کی خودکشی

14 Sep 2021 17:48

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کی ہے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک پستول اور خودکشی سے پہلے لکھا خط بھی ملا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مبینہ ٹارگٹ کلر شاہین بہاری کے نام سے کی گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کی ہے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک پستول اور خودکشی سے پہلے لکھا خط بھی ملا ہے۔

خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان و تنگ ہو کر خودکشی کر رہا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شاہین بہاری نے اپنے ساتھی آصف بھیا کے ہمراہ 28 اگست کو ہوٹل میں فائرنگ کرکے اے ایس آئی اکرم خان کو شہید کیا تھا، شاہین بہاری نے خط میں لکھا کہ جس پستول سے اے ایس آئی کو شہید کیا، وہ پستول پھینک دیا تھا، دوسرے پستول سے خودکشی کر رہا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 953802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953802/کراچی-میں-انتہائی-مطلوب-ٹارگٹ-کلر-کی-خودکشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org