0
Tuesday 14 Sep 2021 20:24

مرحوم سید علی اوسط رضوی کے انتقال پر فرزند ڈاکٹر طاہر القادری کا تعزیتی پیغام

مرحوم سید علی اوسط رضوی کے انتقال پر فرزند ڈاکٹر طاہر القادری کا تعزیتی پیغام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی معروف تنظیمی شخصیت سید علی اوسط رضوی مرحوم کے انتقال پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جو درج ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
 مجھے اطلاع ملی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سابق صدر سید علی اوسط صاحب کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
ہم ان کے تمام پسماندگان، اہل خانہ، صاحبزادگان، خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں، اور اللہ رب العزت کی بارگاہ مین دعاگو ہیں کہ اللہ ہمارے عظیم ساتھی پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سابق صدر سید علی اوسط صاحب کی مغفرت فرمائے، اے اللہ ان کے درجات بلند فرما، اعلیٰ علیین کی صحبت و بلند مقام عطا فرما اور آقا صلی الله علیه و آله وسلم کی کملی مبارک کا سایہ عطا فرما، اہل بیتؑ اطہار، اولیاء کرام، صحابہ کرام، صدیقین، شہداء، صالحین، اتقیاء سب کی سنگتوں میں اعلیٰ مقام عطا فرما، اپنی رحمتیں فرما، ان کے تمام پسماندگان کو سیدی شیخ الاسلام (ڈاکٹر علامہ طاہر القادری) کی طرف سے، اپنی طرف سے ہم تعزیت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
حسین محی الدین قادری


واضح رہے کہ مرحوم سید علی اوسط رضوی کچھ عرصے قبل کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ جمہوری اسلامی ایران کے شہر قم المقدسہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوران علاج وہ 13 ستمبر بروز پیر خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم علی اوسط رضوی پاکسان عوامی تحریک کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش