QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

14 Sep 2021 19:57

قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی جس میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی جس میں  پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے تاہم قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ ستمبر سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 953826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953826/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-ساڑھے-10-روپے-فی-لیٹر-تک-اضافے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org