QR CodeQR Code

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا کا بہانہ بناکر تاویلیں نہ گھڑیں، شازیہ مری

14 Sep 2021 20:06

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ ترین صاحب آپ خود کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف بات کرنے پر نوٹس آتا ہے، سابق صدر آصف زرداری نے سچ کہا تھا کہ نیب اور ملک کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے مہنگائی سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خزانہ کورونا وائرس کا بہانا بناکر مہنگائی سے متعلق تاویلیں نا گھڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوکت ترین نالائق وزیراعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں، اُن کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ پر مبنی ہے۔ پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ترین صاحب آپ خود کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف بات کرنے پر نوٹس آتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے سچ کہا تھا کہ نیب اور ملک کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔


خبر کا کوڈ: 953828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953828/وزیر-خزانہ-شوکت-ترین-کورونا-کا-بہانہ-بناکر-تاویلیں-نہ-گھڑیں-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org