QR CodeQR Code

چاغی، چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث 4 چور گرفتار

14 Sep 2021 20:15

ایک کارروائی کے دوران لیویز فورسز نے چاغی کے علاقے سے ایک چور کو گرفتار کر لیا، جسکی نشاندہی پر تین مزید چوروں کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان لیویز نے چاغی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 4 چوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار چوروں سے مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوگئی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، جس سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران چور کی نشاندہی پر ایک اور کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں مزید تین چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ چوروں کے قبضے سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953832/چاغی-چوری-کی-مختلف-وارداتوں-میں-ملوث-4-چور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org