QR CodeQR Code

بھارت، ایک دن میں 37 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب

14 Sep 2021 22:24

وزارت صحت کیجانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25404 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی، جسکی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 89 ہزار 579 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملات کے مقابلے میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ رہی، جس کی وجہ سے فعال معاملات کی شرح کم ہو کر 1.09 فیصد رہ گئی ہے۔ پیر کے روز بھارت میں 78 لاکھ 66 ہزار 950 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 75 کروڑ 22 لاکھ 38 ہزار 324 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25404 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 89 ہزار 579 ہوگئی ہے۔ اس دوران 37127 مریضوں کی صحتیابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار 159 ہوگئی ہے۔ ایکٹو معاملے 12062 کم ہو کر تین لاکھ 62 ہزار 207 رہ گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953842/بھارت-ایک-دن-میں-37-ہزار-افراد-کورونا-سے-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org