QR CodeQR Code

یوگی حکومت سے خواتین کو انصاف کی امید نہیں ہے، پرینکا گاندھی

14 Sep 2021 22:24

کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج سے ایک سال پہلے ہاتھرس میں عصمت دری کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا اور اترپردیش حکومت نے متاثرہ کنبے کو انصاف و سیکورٹی دینے کے بجائے دھمکیاں دی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گزشتہ سال پیش آئے آبرو ریزی کے واقعات کی یاد دلاتے ہوئے کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ خاتون مخالف سوچ رکھنے والے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے میعاد کار میں خواتین کو انصاف کی امید نہیں کرنی چاہیئے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج سے ایک سال پہلے ہاتھرس میں عصمت دری کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا اور اترپردیش حکومت نے متاثرہ کنبے کو انصاف و سیکورٹی دینے کے بجائے دھمکیاں دی تھیں اور ان سے بیٹی کے احترام میں آخری رسوم کی ادائیگی کا حق بھی چھین لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے افسران اور بی جے پی کے لیڈروں نے بیان دے کر ’عصمت ریزی‘ نہ ہونے جیسی باتیں کہی تھیں وہ پوری سرکاری مشنری کی توانائی متاثرہ کی کردار کشی کرنے میں خرچ کی گئی تھی۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر اتنا خراب رخ رکھنے والی حکومت کے سربراہ سے آب حساسیت کی توقع رکھ بھی کیسے سکتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ویسے بھی یوپی کے وزیراعلٰی خواتین مخالف سوچ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہہ چکے ہیں کہ خواتین کو آزاد نہیں ہونا چاہیئے۔ قابل ذکر ہے کہ یوپی کی سیاست میں حاشیہ پر کھڑی کانگریس کو نئی زندگی دینے کی بھرپور کوشش کررہی پرینکا گاندھی یوگی حکومت کے کام کاج پر سوشل میڈیا کے ذریعہ تنقید کرتی رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953843/یوگی-حکومت-سے-خواتین-کو-انصاف-کی-امید-نہیں-ہے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org