0
Tuesday 14 Sep 2021 22:23

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کی سلیم عباس صدیقی سے ملاقات، عیادت بھی کی 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کی سلیم عباس صدیقی سے ملاقات، عیادت بھی کی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے دورہ ملتان کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون سیکرٹری تنظیم ایڈووکیٹ آصف رضا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔ اسد عباس نقوی نے سلیم عباس صدیقی کی عیادت اور صحتیابی کی دعا کی۔ قبل ازیں اسد عباس نقوی نے علامہ قاضی نادر حسین علوی کے جواں سالہ کزن کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ 
خبر کا کوڈ : 953848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش