0
Tuesday 14 Sep 2021 22:29

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ممکنہ بارشوں کی پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ممکنہ بارشوں کی پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی اداروں کو ممکنہ بارشوں کےپیش نظر ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں کراچی کے ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز اور فوکل پرسنز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام اضلاع اپنے اپنے علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کا انتظام کریں، عملے اور مشینری کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ بارش کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے افسران آپس میں باہمی رابطے کے ذریعے کاموں میں رکاوٹیں دور کریں اور شہر کے لئے مل کر کام کریں، ایڈمنسٹرز برساتی نالوں کی صفائی کی نگرانی کریں اور بارش ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ بذاتِ خود شہر کی سڑکوں پر ہونگے اور تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بھی سڑکوں پر ہونے چاہئیں، بارش کی صورت میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بھی ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں میں اداروں نے بہتر کام کیا۔
خبر کا کوڈ : 953849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش