0
Tuesday 14 Sep 2021 22:45

وزیر تعلیم سندھ نے یکساں قومی نصاب کو مسترد کردیا

وزیر تعلیم سندھ نے یکساں قومی نصاب کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے یکساں قومی نصاب (ایس این سی) کو مسترد کردیا جس میں سندھ اسمبلی کو بتایا گیا کہ تعلیم اور نصاب صوبائی معاملہ ہے اور صوبوں کو حق ہے کہ وہ طلبا کو ان کی مادری زبان میں پڑھائیں۔ رپورٹ کے مطابق سید سردار شاہ نے سندھ اسمبلی میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے نصاب کی تیاری کے دوران حکومت سندھ کو مشاورت کے لئے شامل نہیں کیا اور صوبے کو شائع شدہ کتابیں دینا چاہتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے نصاب میں وفاقی حکومت طلبہ سے ان کی تین سالہ کارکردگی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایس این سی نافذ کرنے میں جلد بازی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں آئین کو دیکھے بغیر ایس این سی نافذ کرنے کا وعدہ کیا جس کے مطابق تعلیم صوبائی معاملہ ہے۔ سید سردار شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صرف سائنس مضامین کے لئے ایس این سی نافذ کرنے میں وفاقی حکومت کی حمایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 953850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش