QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا مقصد امیر اور غریب کیلئے یکساں تعلیمی نظام نافذ کرنا ہے، حلیم عادل شیخ

14 Sep 2021 23:24

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سندھ میں 69 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، اسکول کیوں بند کئے جا رہے ہیں جب اتنی بڑی تعداد میں بچے پہلے ہی اسکول نہیں جاتے اور اگر یہ ادارے غیر ضروری طور پر قائم کئے گئے تو ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا مقصد ملک میں امیر اور غریب کے لئے یکساں تعلیمی نظام نافذ کرنا ہے، سندھ میں اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میڈیا میں یہ خبر آئی کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 10 ہزار اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 69 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، یہ اسکول کیوں بند کئے جا رہے ہیں جب اتنی بڑی تعداد میں بچے پہلے ہی اسکول نہیں جاتے اور اگر یہ ادارے غیر ضروری طور پر قائم کئے گئے تو ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسکولوں کی حالت بہت خراب ہے کیونکہ 26 ہزار اسکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت نہیں اور 19 ہزار اسکولوں میں بیت الخلا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 ہزار سے زائد اسکولوں میں بجلی نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسکولوں کے ڈیسک 29 ہزار روپے کی بھاری قیمت پر خریدے گئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے کے مجموعی 47 ہزار اسکولوں میں سے 39 ہزار پرائمری اور صرف 4 ہزار پری پرائمری اسکول تھے۔


خبر کا کوڈ: 953856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953856/وفاقی-حکومت-کا-مقصد-امیر-اور-غریب-کیلئے-یکساں-تعلیمی-نظام-نافذ-کرنا-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org