0
Tuesday 14 Sep 2021 23:43

وفاق میں تحریک انصاف کی نہیں بلکہ تکفیری عناصر کی حکومت ہے، علامہ صادق رضا تقوی

وفاق میں تحریک انصاف کی نہیں بلکہ تکفیری عناصر کی حکومت ہے، علامہ صادق رضا تقوی
اسلام ٹائمز۔ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف تکفیریوں کی ایما پر ایف آئی آر درج کرانے، اسلام آباد داخلے پر پابندی نیز مجالس عزاء سے خطاب نہ کرنے جیسے مذموم امور اختیار کرنے پر حکومت وقت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کی نہیں بلکہ شکست خوردہ تکفیری عناصر کی حکومت ہے اور حکومت ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت، ریاست اور پاک فوج کو اچھی طرح علم ہے کہ لال مسجد سے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ملک میں فتنہ و فساد برپا کیا گیا تھا اور اسی سوچ کے لوگ تھے کہ جنہوں نے آرمی پبلک اسکول سمیت کئی اہم ملکی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس مرتبہ پھر یہ شکست خوردہ ایک مرتبہ اور ملک میں شیعہ سنی فسادات کروا کر را اور موساد کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرانا چاہتے ہیں۔

مجالس عزاء سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے مزید کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی ایک امن پسند، معتدل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہم ان کے خلاف اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان علماء و آئمہ جمعہ و جماعت کے متحدہ پلیٹ فارم سے یہ آواز بلند کرتی ہے کہ عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی کوئی نقصان نہیں ہوسکتا۔ علامہ سید صادق تقوی نے مزید کہا کہ ہم ایک امن پسند پاکستانی ہیں اور ہمیں پرامن عزاداری کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 953859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش