QR CodeQR Code

صدر کا خطاب، پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ پی آر اے کی مشاورت سے کیا، اسد قیصر

14 Sep 2021 23:47

صحافی کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ مشترکہ اجلاس میں میڈیا گیلری سے ہلڑ بازی ہوگی، نہیں چاہتا تھا کہ وہاں ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں لڑ پڑیں اور اس سے ہاؤس کی بھی توہین ہو میڈیا کی بھی توہین ہو۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ پی آر اے کی مشاورت سے کیا۔ صدر کے مشترکہ اجلاس کے دوران پریس گیلری بند کرنے کے معاملے پر صحافی کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ مشترکہ اجلاس میں میڈیا گیلری سے ہلڑ بازی ہوگی، نہیں چاہتا تھا کہ وہاں ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں لڑ پڑیں اور اس سے ہاؤس کی بھی توہین ہو میڈیا کی بھی توہین ہو۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر مس انڈر اسٹینڈنگ بھی ہوئی، جو فیصلہ بھی ہوا تھا پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے ساتھ مل کر کیا تھا، پی آر اے ہاوس کی نمائندہ تنظیم ہے، روایت کا خیال کرنا چائیے، کسی بھی صورت میں کسی کو بدتہذیبی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 953860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953860/صدر-کا-خطاب-پریس-گیلری-بند-کرنے-فیصلہ-پی-آر-اے-کی-مشاورت-سے-کیا-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org