0
Wednesday 15 Sep 2021 00:30

خیبر پختونخوا میں ہمارا کوئی اتحادی نہیں، شوکت یوسفزئی

خیبر پختونخوا میں ہمارا کوئی اتحادی نہیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہمارے ساتھی اتحادی نہیں یہاں تحریک انصاف کی سولو حکومت ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مجھے کل بھی کرائے دار ہونے کا طعنہ دیا گیا جبکہ میں کبھی کسی کا کرائے دار نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قبائل عوام کی تعمیر و ترقی چاہتی ہے، قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں سرکاری اسکول میں ٹاٹ پر پڑھ کر آیا ہوں، لندن سے پڑھ کر آنے والوں کو اللہ اور توفیق دے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی علاقے کی نہیں بلکہ صوبے کی بات کرنی چاہیے، کے پی میں ہمارے ساتھ کوئی اتحادی نہیں، یہاں تحریک انصاف کی سولو حکومت ہے۔ شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی رکن اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہتا ہے تو اُس کو بیٹھنے کی اجازت ہے۔
خبر کا کوڈ : 953872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش