0
Wednesday 15 Sep 2021 11:42

وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اقدامات کی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اقدامات کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود، خسرو بختیار، غلام سرور خان، طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ، صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان اور متعلقہ سینیئر حکام نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 953934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش