QR CodeQR Code

سیاسی جماعتوں کے کھاتوں میں شفافیت لانا ضروری ہے، فرخ حبیب

15 Sep 2021 11:46

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے کیس 5 سال سے زیرِ سماعت ہیں، ٹھپہ مافیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کھاتوں میں شفافیت لانا ضروری ہے، تحریکِ انصاف کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے کیس 5 سال سے زیرِ سماعت ہیں، ٹھپہ مافیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اکاؤنٹس دکھانے کی اجازت نہیں دے رہی، الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرے، آئینی ادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔ وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہیں، اپوزیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے تجاویز نہیں دے رہی۔


خبر کا کوڈ: 953937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953937/سیاسی-جماعتوں-کے-کھاتوں-میں-شفافیت-لانا-ضروری-ہے-فرخ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org