0
Wednesday 15 Sep 2021 11:50

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے، جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی، جس میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں رد و بدل سے قیمتوں میں رد و بدل ہوسکتا ہے، تاہم قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے آج کرے گی اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ ستمبر سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 953938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش