0
Wednesday 15 Sep 2021 11:53

سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے، عمران خان

سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اجلاس میں ملک بھر کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ جہلم کے ریسٹ ہاؤسز، تاریخی مقامات، عمارتوں کی بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل لایا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحت کے حوالے سے زیرِ التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 953941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش