0
Wednesday 15 Sep 2021 12:16

القاعدہ جلد ایک حملہ کرے گا، ارویل ہینس

القاعدہ جلد ایک حملہ کرے گا، ارویل ہینس
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے  امریکا پر جلد حملے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکا کی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ القاعدہ جلد امریکا پر ایک حملہ کرے گا۔ ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ  افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکا پر حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دو سال لگیں گے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنے کی امریکی صلاحیت کم ہو گئی ہے، دوبارہ رسائی کے لیے راستے تلاش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن نے بھی  دہشت گردی کےخطرات بڑھنے کا اشارہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کے علاوہ داعش خراساں بھی حملے کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 953945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش