0
Wednesday 15 Sep 2021 12:43

طالبان حکومت کا پاکستان کو خط

طالبان حکومت کا پاکستان کو خط
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی وزارت شہری ہوا بازی و ٹرانسپورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے ) کو خط لکھا ہے اور پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ افغان سول ایوی ایشن نے یہ خط سیکرٹری پاکستان سول ایوی ایشن شوکت علی کو لکھا ہے۔ خط میں افغانستان کی قومی ائیر لائنز، آریانا افغان ائیر لائن اور کام ائیر کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ خط کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی اجازت دونوں ملکوں کے مابین ایم او یو کی بنیاد پر مانگی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے جاتے ہوئے کابل ائیر پورٹ کی تنصیبات تباہ کر دی تھیں مگر اب ہمارے قطری بھائیوں نے ائیر پورٹ بحال کر دیا ہے۔ افغانستان نے پاکستان سی اے اے کو بذریعہ خط اطلاع دی ہے کہ کابل ائیرپورٹ بحال ہو گیا ہے۔ خط میں نئی افغان حکومت نے سول ایوی ایشن کے شعبہ میں پاکستان سے مدد کی بھی درخواست کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 953954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش