QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں

کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردانہ حملے میں 7 جوان شہید، 4 زخمی

15 Sep 2021 15:43

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی‏ ہو گئے ہیں جبکہ جوابی کاروائی میں دو دشت گرد مارے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پہ جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید جبکہ 4 زخمی‏ ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں اہلکاروں میں نائب صوبیدار عامر شکیل، نائیک اشفاق، سپاہی سلمان، سپاہی انتظار،سپاہی خرم، سپاہی شیراز اور سپاہی ساجد شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سپاہی شہزاد، سپاہی احمد رضا، سپاہی صدام اور سپاہی اسد شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دشت گرد مارے گئے۔ شہید و زخمیوں کو فوری طور پر قرہبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 953982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953982/کالعدم-ٹی-پی-کے-دہشتگردانہ-حملے-میں-7-جوان-شہید-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org