0
Wednesday 15 Sep 2021 18:06

بھارت، یو پی میں نظم و نسق کی طرح سڑکیں بھی بدحال ہیں، مایاوتی

بھارت، یو پی میں نظم و نسق کی طرح سڑکیں بھی بدحال ہیں، مایاوتی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں سڑکوں کی بدحالی کا تقابل نظم و نسق اور طبی انتظامات سے کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ترقی کے نعرے اور دعوی کرنے والی یوگی حکومت لوگوں کی بنیادی ضرورتوں تک پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مایاوتی نے بدھ کو ٹوئٹ کیا کہ یوپی میں نظم و نسق اور طبی نظام کی طرح ہی یہاں کی سڑکوں کی خستہ حالی سے عام زندگی کافی بے حال ہے اور گڑھوں میں پانی بھر جانے سے سڑک حادثات میں ہونے والی دردناک اموات کی خبروں سے اخبار بھرے پڑے ہیں، یہ کافی تکلیف دہ اور حکومت کی ناکامیوں کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں لوگوں کی بنیادی ضرورت و ترقی سے جڑی ہوئی ہیں اور ان کے بارے میں بھی حکومت چاہے جتنے بھی نعرے اور دعوے کر لے لیکن یوپی کی سڑکوں کی حالت پھر سے اتنی زیادہ خراب ہوگئی ہے کہ لوگ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ سڑکوں میں گڑھا ہے یا گڑھوں میں سڑک۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت کو اس امر کی جانب توجہ دینی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 953993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش