QR CodeQR Code

ڈرون کو پیداوار پر مبنی امداد ملے گی، انوراگ ٹھاکر

15 Sep 2021 18:07

میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے دنیا کے مقابلے میں ملک کے اندر جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آج بھارت میں ڈرون کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے 120 کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز دہلی میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے دنیا کے مقابلے میں ملک کے اندر جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں اس شعبے میں 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور پیداوار تقریباً 1500 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے۔ ڈرون سیکٹر میں اس وقت تقریباً 80 کروڑ روپے کا کاروبار ہو رہا ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ڈرون کی تیاری سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے ’اسٹارٹ اپ‘ کو بھی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے دس شعبوں کو پیداوار پر مبنی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں آٹو، ٹیکسٹائل اور متعدد دوسرے شعبے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 953994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/953994/ڈرون-کو-پیداوار-پر-مبنی-امداد-ملے-گی-انوراگ-ٹھاکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org