0
Wednesday 15 Sep 2021 18:11

پشاور، سرکاری ہسپتال میں پولیس اہلکار پر تشدد، 2 میڈیکل ریپس گرفتار

پشاور، سرکاری ہسپتال میں پولیس اہلکار پر تشدد، 2 میڈیکل ریپس گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیکل ریپس آپے سے باہر ہو گئے۔ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے دوا ساز کمپنی کے نمائندوں کو مریضوں کے اوقات میں ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہونے سے منع کیا تو انہوں نے پولیس اہلکار پر لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی۔ دو میڈیکل ریپس نے ذیشان نامی پولیس کانسٹیبل کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل ریپس کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل ریپس کی شناخت زین اور عرفان کے نام سے ہوئی ، جنہیں کابلی پولیس اسٹیشن میں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 954003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش