QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ہفتہ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد

15 Sep 2021 18:26

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے پیٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز، ادویات، دودھ کی دکانیں، تندور، ٹائر پنچر کی دکانیں کھلی رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہفتے میں 2 دن جمعہ، ہفتہ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی تاہم آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 2 دن جمعہ، ہفتہ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز، ادویات، دودھ کی دکانیں، تندور، ٹائر پنچر کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم ان ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی اور آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا پابندیوں مین نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین دن نصف حاضری کی پالیسی برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب شہروں کے علاوہ ملک بھر میں 2 سیف ڈے جمعہ اور اتوار ہوں گے، باقی شہروں میں تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 954005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954005/خیبر-پختونخوا-میں-جمعہ-اور-ہفتہ-تجارتی-سرگرمیوں-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org