QR CodeQR Code

پاکستانی کرنسی تنزلی کا شکار، ڈالر کی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

15 Sep 2021 18:30

رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہو چکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے 94 پیسے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔ بدھ کے روز بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 169 روپے 63 پیسے کی سطح پر آگیا، تاہم کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کی قیمت 169.15 کی سطح پر آگئی۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہو چکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 954006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/954006/پاکستانی-کرنسی-تنزلی-کا-شکار-ڈالر-کی-قدر-تاریخ-نئی-بلند-ترین-سطح-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org