0
Wednesday 15 Sep 2021 18:37

ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، بلاول بھٹو زرداری

ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ عالمی یوم جمہوریت کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے، پاکستان جیسے کثیر الثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، جمہوری نظام ہی شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل یقینی بنا سکتا ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں، آئین پر اور پارلیمان کے احترام کے بغیر ملک میں ایک نہیں،بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان میں پاکستانیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ہر مخالف آواز کو دبانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے، پیپلز پارٹی ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 954007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش