0
Wednesday 15 Sep 2021 22:14

آر ایس ایس کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتا ہوں، راہل گاندھی

آر ایس ایس کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتا ہوں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سوچ نفرت پھیلانا اور سماج کو تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے میں آر ایس ایس و بی جے پی کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتا ہوں۔ خواتین کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر بدھ کے روز دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بھارت کے مختلف حصوں سے خواتین کانگریس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ’’آج ملک میں آر ایس ایس و بی جے پی کی حکومت ہے، ان کے نظریے اور ہمارے نظریات میں بڑا فرق ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایک نظریہ ملک پر حکومت کرے گا اور کبھی دوسرا نظریہ لیکن ان کا نظریہ نفرت پھیلاتا ہے لہٰذا وہ کسی دوسرے نظریے کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ گاندھی جی اور ساورکر کے نظریے میں فرق جاننا ہر ایک کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ بی جے پی کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ہندو جماعت ہے اور آر ایس ایس کے لوگ ہندوتوا کو فروغ دیتے ہیں لیکن گزشتہ دو سو برسوں کے دوران اگر کسی نے ہندو مذہب کو صحیح طور پر سمجھا اور اس کو سمجھا ہے تو وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے لوگ بھی اس پر یقین رکھتے ہیں لیکن عملاً وہ اس کے برخلاف کام کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش